2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:0
قلات: شادی کی تقریب پرفائرنگ، چارافرادہلاک
جنگ نیوز -
قلات ... قلات میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے شادی کے گھر پر فائرنگ کردی۔ جس سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگیچر میں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ چار ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں عبدالحئی،قائم خان اور عزت اللہ سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔