2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:32
بورے والا ،گدھاگاڑی سے تصادم میں3موٹرسائیکل سوار ہلاک
جنگ نیوز -
بورے والا …ندیم مشتاق…بورے والا کے نزدیک موٹر سائیکل کے گدھا گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں تین موٹر سائیکل سوار ہلاک، ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بورے والا سے 15 کلو میٹر دور میاں چنوں روڈ پر ڈلن نہر بنگلے کے قریب چک نمبر 144 ای بی کا فرزند علی اپنے سیال کوٹ سے آئے ہوئے تین دوستوں کو مسافر پر بس پر سوار کرانے کے لئے آرہے تھے کہ سامنے سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکر ہوگئی جس سے فرزند علی ، عبدالرشید اور محمد اکرم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد اکرم کا بھائی محمد اسلم زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا میں داخل کرادیا گیا زخمی کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔