تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:14

سرفراز شاہ قتل کیس منتقلی کی درخواست،فیصلہ آج ہوگا

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں سرفراز شاہ قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت سے منتقلی سے متعلق فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت میں دونوں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کئے ۔



وکیل صفائی کا کہناتھا کہ مزکورہ واقعہ قتل خطاء ہے ،اس کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی لہزا اس مقدمہ کو سیشن عدالت میں منتقل کیا جائے ۔ تاہم پبلک پروسیکیوٹر محمد خان نے عدالت کو بتایا کہ یہ مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا ہے اور واقعہ کی فوٹیج بھی موجود ہے۔



عدالت نےدرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ رینجرز کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر کیس مقامی عدالت منتقل نہ کیا گیا تو سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.