2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:32
چین کے سرکس کا کولمبیا میں شاندار مظاہرہ
جنگ نیوز -
بگوٹا…چین کے مشہورزمانہ سرکس گروپ نے کولمبیا کے عوام کو حیرت انگیز کمالات اور کرتب دکھاکر خوب داد وصول کی۔ چینی سرکس گروپ چینگ ڈونے جمعے سے کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں اپنے دورے کا آغاز کیا۔اور افتتاحی شو میں عوام کو جمناسٹک،کرتب، توازن کے شاندار مظاہرے دکھاکر خوب تفریح فراہم کی۔اس سرکس گروپ کو دو ہزار آٹھ کے اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی تھی۔