تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:43

پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری رہیں گے، امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نیکہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری رہیں گے۔پانچ جولائی کواسلام آبادمیں ورکنگ گروپ کے مذاکرات ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں ترجمان مارک ٹونر نے بتایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کیخلاف کام کرنے میں پرعزم ہے۔پاکستان کودہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں اوروہاں سیکڑوں افراداس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اورپاکستان کو باہمی تعلقات میں سنجیدہ نوعیت کے چیلنجزکا سامنا ہے لیکن اسٹریٹجک ڈائیلاگ جاری رہیں گے۔فی الحال اگلے مکمل سیشن کی تاریخ نہیں دی جاسکتی تاہم پانچ جولائی کو اسلام آبادمیں امریکی نائب وزیرخارجہ انٹرنیشنل نارکوٹکس ایند لا اینفورسمنٹ ولیم براوٴن فیلڈ ورکنگ گروپ کے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔بلوچستان میں واقع شمسی ائیربیس خالی کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان نے جواب دینے سے گریز کیاان کا کہنا تھاکہ اس کاجواب پاکستانی حکام ہی دے سکتے ہیں۔ان کے علم میں نہیں کہ شمسی ایر بیس پرامریکی اہلکار موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.