تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:56

بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشیں جاری رہنے کا امکان

جنگ نیوز - آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،پنجاب،خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں آندھیاور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 57ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔ ساہیوال 32،بھکر26،ڈی آئی خان25،لاہور16،فیصل آباد14،خضدار8،نورپورتھل اور مالم جبہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.