2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:51
پیڈل بورڈ پر کھڑے ہوکر 5دن تک سمندر کا سفر کرنیوالا دنیا کا پہلا شخص
جنگ نیوز -
ہوائی…ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے41سالہ شخص Bart de Zwartنے پیڈل بورڈ پر کھڑے ہوکر پانچ دن تک سمندر کا اکیلے سفر کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔Zwartنامی اس شخص نے امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ سے Kauaiآئی لینڈ تک 300میل فاصلہ اکیلے پیڈل بورڈ پر کھڑے ہوکر طے کیا ۔Zwartنے سمندر میں وقت گزارنے کے لیے 7دن کا کھانے کا سامان اپنے ساتھ پیڈل بورڈ پر باندھا ہوا تھا جبکہ اتنا طویل فاصلہ طے کرنے کے لیے انہوں نے ممکنہ طور پر 2لاکھ 15ہزار بار چپو چلایا۔واضح رہے کہ Zwartسمندر میں اکیلے پیڈل بورڈ پر کھڑے ہوکر سفر کرنے والے دنیا کے پہلے شخص ہیں۔