تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:39

پاکستانی سرزمین سے ڈرون حملے بند ہونے کا انکشاف

آج نیوز - امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ڈرون حملے تین ماہ پہلے بند کردیے گئے تھے۔ ڈرون حملے افغانستان سے کئے جا رہے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ائیربیس سے ڈرون حملے اسامہ کی ہلاکت سے پہلے بند کردیے گئے تھے۔ سی آئی اے نے ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان سے ڈرون حملے بند کئے تھے۔ اخبارکے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے شمسی ائیر بیس سے امریکا کو ڈرون حملوں کی اجازت دی تھی۔ پاکستان میں ڈرون حملوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلیک واٹر کے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔اخبار کے مطابق حالیہ ڈرون حملے پاکستان سے متصل افغان علاقوں سے کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.