2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:4
کتاب کی شکل کا ٹیبل لیمپ ، بُک شلیف میں بھی رکھا جاسکتاہے
جنگ نیوز -
کراچی… ویسے تو کتا بیں علم کی روشنی پھیلاتیں ہیں لیکن یہ ایک ایسی منفرد کتاب ہے جو علم تو نہیں لیکن حقیقی روشنی پھیلاتے ہو ئے اندھیرے میں اجالا کر تی ہے ۔یہ کو ئی عام کتاب نہیں بلکہ ایک منفرد لیمپ ہے جسے ایک کتاب کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کتا بی لیمپ کے کور کو کھولتے ہی لائٹ روشن ہو جاتی ہے جس کی روشنی میں باآسانی کتا بیں پڑھی جا سکتیں ہیں۔ اس لیمپ کی ایک خاصیت یہ بھی کہ اسے اس کی بناوٹ کے باعث دیگر با آسانی دیگر کتا بوں کے ساتھ لائبریری میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔