تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:56

سرفراز شاہ قتل کیس ،سیشن کورٹ منتقلی سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائیگا

آج نیوز - سرفراز شاہ قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء نے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کے حق میں دلائل دیے۔ وکیل صفائی کے مطابق سرفراز شاہ کومارنا ہی ہوتا تو سر یا جسم کے دوسرے حصے کو نشانہ بنایا جاتا۔ اس واقعے کو دہشتگردی قراردیا گیا تو مجرموں کا راج ہوگا اور سیکورٹی ایجنسیاں خاموش تماشائی بنی رہیں گی۔ عدالت کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ آج سنائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.