تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:28

کراچی سے اغوا ہونیوالے بینکرز ایک ماہ بعد سکھر سے بازیاب

جنگ نیوز -
کراچی …افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاوٴن سے ایک ماہ قبل اغواء کئے گئے تین سینئر بینکرز کو سکھر سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق 30 مئی کی شب کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاوٴن میں ایک ریزورٹس سے کھانا کھاکر واپس آتے ہوئے کراچی کے تین سینئر بینکرز کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا تھا۔ ان کی گاڑی اگلے روز اسی علاقے میں جھاڑیوں سے مل گئی تھی۔ تاہم اسٹیٹ بینک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نجم الثاقب، مارکیٹنگ منیجر ندیم برگڑی اور نجی بینک کے سینئر نائب صدر آصف شہزاد کا سراغ نہیں ملا تھا،ان کے موبائل فون بھی بند تھے، جس پر ان کے اغواء کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی مسلسل ان کا سراغ لگانے میں لگی رہی۔ اے وی سی سی کے ایس ایس پی فاروق اعوان نے آج موبائل فون پر بتایا کہ انہوں نے مقامی پولیس اور رینجرز کے ہمراہ ایک کارروائی کرکے تینوں مغویان کو سکھر کے علاقے شاہ بیلو سے بازیاب کرلیا ہے۔ تاہم پولیس کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ انہون نے بتایا کہ تینوں مغوی محفوظ ہیں اور انہیں کراچی لایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.