2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:28
دانش کنیریاکی سندھ ہائی کورٹ میں پی سی بی کے خلاف درخواست
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دانش کنیریا نے پی سی بی کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی۔۔سماعت پیر کو ہوگی۔قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر دانش کنیریا نے ڈاکٹر فروغ نسیم ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی۔اس موقع پر دانش کنیریا وکیل کے ہمراہ خود بھی سندھ ہائیکورٹ پہنچے۔آئینی درخواست میں دانش کنیریا نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات سے بری ہوچکے ہیں تاہم پی سی بی انہیں مسلسل نظر انداز کررہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں موقع نہیں دیا جارہا۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت پیر کو ہوگی۔