تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:28

کیا عدلیہ، فوج اور حکومت میں کرپشن نہیں؟ شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن نے ہر جگہ ڈیرے ڈال رکھے ہیں، کیا کرپشن عدلیہ، جنرلوں، حکومت اور دوسرے طبقوں میں نہیں انہوں نے کہاہے کہ قوم سے غلطیوں کی معافی مانگ کر آگے بڑھنا ہو گا کیونکہ اغیار آزادی کے خاتمے کے ناپاک عزائم رکھتے ہیں۔لاہور میں پاکستان پائندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر آج قوم یک جان ہوکرسیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی نہ ہوئی تو یہ صرف تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے صدر غیروں کو خط لکھ کر مبارکباددے رہے ہیں جبکہ پوری قوم خون میں لت پت ہے۔ان کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت نے غیر ملکی امدادبند کرکے ملکی سالمیت اورخود مختاری کی طرف پہلا قدم بڑھایا ہے اورایسی امداد جو پاکستانیوں کے خون سے رنگی ہو اور ملک وقوم کی عزت اووقار کوخاک میں ملادے وہ امداد قبول نہیں کروں گا چاہے میری گردن ہی کیوں نہ کٹ جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.