تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:41

سرفراز شاہ قتل کیس کی عام عدالت میں منتقلی کی درخواست مسترد

جنگ نیوز -
کراچی… انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس کو عام عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چار جولائی کو گواہوں کو طلب کرلیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے سرفراز شاہ قتل کیس کے ساتوں ملزمان کی طرف سے درج کی گئیں وہ درخواستیں مسترد کردیں جن میں اس مقدمے کو متعلقہ سیشن عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔جج نے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے تمام وکلا پر واضح کیا کہ وہ پیر سے اس مقدمے میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیں گے کیونکہ پہلے ہی اس مقدمے میں بہت تاخیر ہوچکی ہے اور سپریم کورٹ اس مقدمے کو تیش دن میں مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.