2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23
اسامہ نے کاوٴنٹر انٹیلی جنس یونٹ بنانے کی ہدایت کی تھی،امریکی اخبار
جنگ نیوز -
واشنگٹن…اسامہ بن لادن مر گیا لیکن قصہ ابھی ختم نہیں ہوا،، مریکی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن زندگی کے آخری دنوں میں القاعدہ کو لے کر بہت پریشان تھے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن ، القاعدہ کو پیش آنیوالے مسائل کی وجہ سے بہت فکر مندتھے، اور دہشت گرد نیٹ ورک کودوبارہ بنانے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہاتھا۔پاکستان میں اسامہ کے کمپاوٴ نڈ کاتفصیلی جائزہ لینے والے امریکی حکام کا کہناہے کہ القاعدہ کے رہنما کوپیروکاروں کی جانب سے ایسی ای میلز موصول ہورہی تھیں، جن میں سی آئی اے کے ڈرون حملوں اور نیٹ ورک کے مالی حالت زار کاذکر کیاگیاتھا، اخبار کے مطابق امریکی کمانڈوز نے یہ دستاویزات سیز کردئیے تھے اور آپریشن میں اسامہ کے ساتھ پیغام رساں بھی مارا گیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق اسامہ نے کاوٴنٹر اینٹیلی جنس یونٹ کی تشکیل کی حامی بھری تھی جو غداروں اور جاسوسوں کی نشاندہی کرے اور ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کم بجٹ میں جاسوسی کا کام انجام نہیں دیا جاسکتا۔ بن لادن نے یمن سے متعلق اور کہیں بھی نئی اسلامی ریاست بنانے کو جلدی کاکام قراردیتے ہوئے خبردار کیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق اسامہ کا بنیادی ہدف یاجنون امریکا کی سرزمین پر حملہ تھا ،اس کیلئے وہ جو کرسکتاتھا اس نے کیا۔