تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23

میراتھن جیت کر انجانے میں ہزاروں ڈالر امداد جمع کرنے والا کتا

جنگ نیوز -
میری لینڈ…میراتھن میں انسانوں کو حصہ لیتے ہوئے تو ہر کسی نے دیکھا ہی ہوگا تاہم انسانوں کیساتھ ساتھ کتا بھی کسی میراتھن میں حصہ لے رہا ہو یہ شاید اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔امریکی ریاست میری لینڈ کی ہورڈ کاؤنٹی میں گذشتہ دنوں ایک میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں ریس کے شرکاء کیساتھ ساتھ ایک کتا بھی شامل ہوگیا۔Dozerنامی اس کتے کے گھر کے سامنے سے جیسے ہی یہ ریس کے شرکاء گزرنے لگے یہ اپنے مالکوں سے نظریں بچا کر اُن میں شامل ہوگیا۔کئی پوائنٹس پر اس کتے کو باقاعدہ میراتھن روٹ پر بھاگتے دیکھا گیا جبکہ اختتامی پوائنٹ پر2گھنٹے 14منٹ میں پہنچنے والے اس کتے کی باقاعدہ میڈیا کوریج کی گئی۔جہاں ناصرف اس میراتھن کے منتظمین نے اس کتے کو ریس ختم کرنے کے میڈل سے نوازا وہیں اس کے نام فنڈز جمع کرنے کے لیے ایک آن لائن پیج بھی بنادیا گیا۔ میڈیا میں شہرت حاصل کرنے والے اس کتے کی میراتھن پوری کرنے کی کہانی میں لوگوں نے بے حد دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے اسے13ہزارڈالر سے زائد امداد بھی دی جو ایک کینسر سینٹر کے نام وقف کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.