تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:1

پی پی حکومت وسائل کی صوبوں کو منتقلی میں رکاوٹ ہے،نواز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت وسائل صوبوں کو منتقل کرنے میں رکاوٹ ہے۔ صوبوں کو سات وزارتوں کی ذمہ داریاں تو سونپ دی گئیں لیکن وسائل حکومت نے اپنے قبضے میں رکھے ہیں۔ یہ بات نواز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ ن بلوچستان کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نا انصافیوں کے باعث پاکستان کو بہت نقصان پہنچا۔ غلطیاں دہرانے کی بجائے ان سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن سے ہی پاکستان کا امن اور خوشحالی وابستہ ہے۔ بلوچستان کے عوام کو سکھی بنانا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.