تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:33

پنجاب اسمبلی: یونیفیکیشن بلاک نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

اے آر وائی - لاہور: پنجاب اسمبلی میں یونیفیکیشن بلاک کے ارکان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت نو اگست تک ملتوی کردی گئی۔ مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی کے پارٹی اراکین کی جانب سے وفاداریاں بدلنے کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر کررکھی ہے الیکشن کمیشن کا کورم مکمل نہ ہو نے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ۔



وزیراعظم کے مشیر راجا بشارت نے اے ار وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیفیکیشن بلاک جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فناس بل کے حق میں ووٹ دینے کے باعث ان ارکان کے خلاف کیس مزید مظبوط ہو گیا ہے اور وہ جلد نااہل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.