تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:1

متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے گھروں کو واپسی جاری

جنگ نیوز -
ٹانک…ٹانک سے متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے گھروں کو واپسی آج بھی جاری ہے،دوسری طرف جنوبی وزیرستان پہنچنے والے متاثرین کیلیے پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیے ہیں،آپریشن راہ نجات کے دوران جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 1232 خاندان اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ نے واپس آنے والے متاثرین کیلیے چگملائی کے مقام پر جدید طرز کی کمپیوٹر لیب بنائی گئی ہے۔ جبکہ متاثرین کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مارکیٹوں کی تعمیر،پولٹری فارم اورشہد کی مکھیوں کی افزائش کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔دوسری جانب اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا نواب خان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کے مرحلہ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.