2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:13
مشن امپو سیبل4 کا ٹریلر آفیشل ریلیز،انیل کپور کونظر اندازکردیا گیا
جنگ نیوز -
ممبئی…حال ہی میں ٹا م کر وز کی ایکشن سے بھر پور نئی فلم Mission Impossible: Ghost Protocol کا آفیشل ٹریلر ریلیزکیاگیا ہے جس میں کا م کر نے والے بھارتی اداکار انیل کپور مکمل طور پرنظر انداز کر دیئے گئے ہیں ۔ اس ہالی وڈ فلم میں انیل کپور نے ٹام کروز کے مدِ مقابل ایک ولن کا کر دارنبھایاہے لیکن فلم کے ٹریلر میں ان کی ایک جھلک بھی نظر نہیں آرہی ہے۔ اس فلم میں انیل کپور کی شمولیت کے باعث ان کے مداحوں کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار تھاتاہم دوسری جانب ٹریلر دیکھنے کے بعد ان کے مداح ما یوس ہو گئے ہیں۔ انیل کپور دسمبر میں ریلیز ہو نے والی فلم مشن امپوسیبل4 کے علاوہ امریکی ٹی وی سیریز24اور فلم سلم ڈاگ ملینئیر میں بھی کا م کر چکے ہیں جبکہ ایک اور ہالی وڈ فلم "Cities" میں بھی انھیں کا سٹ کر لیا گیاہے جس میں وہ ایک پو لیس آفیسر کا کر دار اداکریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ "Cities" کی پروموشن اور ٹریلر میں انھیں نظر انداز نہ کر کے اس نا انصافی کی تلا فی کی جاتی ہے کہ نہیں؟