2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:51
چقندرکا رس دوران خون اور آکسیجن کی روانی کو بہتر کرتا ہے، تحقیق
جنگ نیوز -
لندن…چقندر ایک فائدہ مند سبزی ہے،جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا رس پینے سے کھلاڑیوں میں زیادہ توانائی آتی ہے اس طرح وہ اپنے کھیل میں کئی گنا بہتر کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔برطانیہ کی Exeter یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق چقندرکا رس کھلاڑیوں کوچست رکھتا ہے۔اس کے استعمال سے جسمانی عضلات پر مثبت اثر پڑتاہے، آکسیجن کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ دوران خون بھی بہتر ہوجاتاہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی میں کئی گنا زیادہ بہتری آنا ممکن ہوجاتاہے۔سائنس دانوں کے مطابق چقندر کا رسبلڈ پریشر نارمل رکھنے میں بھی مدد دیتاہے۔