تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:44

ائیرکمپریسر ملے تو تھر میں جلد بجلی کی پیداوار شروع ہوسکتی ہے،ثمر مبارک

جنگ نیوز -
راولپنڈی…وفاقی حکومت کے پلاننگ کمیشن کے ممبر ڈاکٹرثمرمبارک مندنے کہاہے کہ گیس فراہمی کی بندش، توانائی بحران کے مسئلے کاحل نہیں ہے،ان کاکہنا ہے کہ تھرکول منصوبہ پر کام کرتے ہوئے انہیں حکومت کی وجہ سے کئی بار رونا پڑا ہے۔ راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ثمرمبارک مندکاکہناتھاکہ ملکی صنعت کوسب سے بڑا مسئلہ توانائی کے بحران کی وجہ سے درپیش ہے۔ایئرکمپریسر مل جائے تو وہ اگست سے تھرمیں کوئلہ سے گیس اور بجلی کی پیداوارکامنصوبہ شروع کرسکتے ہیں۔ توانائی بحران کا بہترین حل کول گیس اسٹیشن ہیں لیکن یہاں پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کی صورت حال کمزور ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.