تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:7

افغانستان میں امن کیلئے مذاکراتی عمل کو سازگاربنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام لانے کیلئے حالیہ مذاکراتی عمل کو سازگارماحول دینے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے یہ بات کابل کادورہ کرکے آنے والے سیکرٹیری خارجہ سلمان بشیرسے کہی ، جنہوں نے ان سے اسلام آبادمیں ملاقات کی،سلمان بشیرنے وزیراعظم گیلانی کوسہ فریقی کور گروپ کے مذاکرات اور پاک افغان دو طرفہ امورسے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات اور ان کی طرف سے پاکستانی قیادت کے لئے بھیجے گئے نیک خواہشات کے پیغام سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان ، افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے پرخلوص ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.