تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:0

زرعی ملک ہونے کے باوجود 404ارب روپے کی غذائی اشیاء کی درآمد

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کے باوجود گزشتہ مالی سال کے دس ماہ میں 404 ارب روپے کی غذائی اشیا درآمد کی گئیں، اگر زرعی پیداوار بہتر ہوتیں تو یہ رقم غیر ملکی کسانوں کی بجائے مقامی کسان کیلئے فائدے مند ثابت ہوتی۔ گزشتہ مالی سال جولائی سے اپریل کے تجارتی اعدادو شمار کا جائزہ لیا جائے تو معیشت کا اہم جز یعنی زرعی شعبہ اب قطعی طور پر خود کفیل نہیں رہا۔ گندم، چینی، دالیں، مصالحے ، دودھ اور خوردنی تیل سب درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی لیے 10 ماہ میں غذائی اشیا کی درآمدات میں 13 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ چائے کی درآمد 26 فی صد اضافے سے 26 ارب 62کروڑ روپے رہی۔ سندھ اور پنجاب میں سورج مکھی کے کسان ترستے ہیں کہ کوئی ان کی فصل خرید لے اور دوسری جانب خوردنی تیل کی درآمد 56 فیصد اضافے کے ساتھ 156 ارب روپے 40 کروڑ روپے رہی۔ چینی کی درآمد میں 180 فیصد اضافہ ہوا اور 58 ارب 33کروڑ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔ اسی طرح دالوں کی درآمد میں 56 فیصد بڑھی اور 31 ارب 64 کروڑ روپے کی دالیں درآمد کی گئیں۔ مصالحوں کی درآمد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 8 ارب 44 کروڑ روپے کے مصالحے درآمد کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.