2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56
گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال
اے آر وائی - اسلام آباد : حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں مختلف شعبوں میں پندرہ سے چھیانوے فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم گیلانی کو ارسال کردی گئی ہے۔
وزیراعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں مشورہ دیا گیا ہے کہ کھاد بنانے والے کارخانوں کیلئے گیس کی قیمت میں چھیانوے فیصد اضافہ کیا جائے۔ سی این جی اسٹیشنز کیلئے انہتر ، آئی پی پیز کیلئے چھتیس، صنعتی شعبے کیلئے اٹھارہ اور گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں پندرہ فیصد اضافہ کیا جائے۔
عوام پہلے ہی بدترین لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا عذاب جھیل رہے ہیں، گیس کے نرخوں میں مزید اضافے سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہو گا جس سے عام لوگ ہی متاثر ہوں گے۔