2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:47
شہبازشریف لندن جائینگے،الطاف حسین سے ملاقات متوقع
اے آر وائی - لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کل لندن روانہ ہورہے ہیں جہاں طبی معائنے کے علاوہ ان کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
شہبازشریف کیساتھ اس دورے میں کچھ ارکان پنجاب اسمبلی بھی ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ برطانوی حکام ،اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی و برطانوی سرمایہ کا روں سے ملاقات کریں گے۔ خصوصاً اس دورے کے دوران ان کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی متوقع ہے۔ جس کے دوران وہ ماضی کی تلخیوں اور گرینڈالائنس کے حوالے سے کریں گے۔ شہباز شریف پانچ روز بعد وطن واپس آئیں گے۔