2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:53
رانا ثناء اللہ کیخلاف بابر اعوان کی درخواست پر سماعت 4جولائی
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف ڈاکٹر بابراعوان کی درخواست چار جولائی کو سپریم کورٹ میں جسٹس جاوید اقبال کے چیمبر میں ہوگی۔
بابر اعوان نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے ایک بیان میں انہیں واجب القتل قرار دیا تھا۔ جس کے بعد رانا ثناء اللہ کے حلقے کے کچھ نوجوان انہیں قتل کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ صوبائی وزیر کے بیان کا نوٹس لیا جائے۔ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ کسی نقصان کی صورت میں ثناء اللہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جائے۔
جسٹس جاوید اقبال نے اس درخواست کی سماعت کیلئے ڈاکٹر بابر اعوان کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں چار جولائی کو ریکارڈ سمیت چیمبر میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔