2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:0
رمضان سے قبل یونین کونسلز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ رمضان المبارک سے پہلے تمام یونین کونسلز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ ان کاکہناہے کہ لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سابق وفاقی وزیرخوراک و زراعت اور رکن قومی اسمبلی نذر محمد گوندل سے بات چیت میں کی،جنہوں نے وزیراعظم ہاوٴس میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم گیلانی کاکہناتھاکہ بجٹ میں کئے گئے فیصلوں سے افراط زر میں کمی ہو گی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں لانے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل چھ جولائی کو ریٹائر ہونیو الے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عبد الروٴف چودھری نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔