2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:11
گیس کی قیمت میں 15 سے 96 فیصد اضافے کی تجویزوزیر اعظم کو ارسال
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیر اعظم کو گیس کی قیمت میں 15 سے 96 فیصد اضافے کی تجویز بھجوا دی گئی۔وزارت تیل و گیس کے ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے 15 فیصد، صنعتی شعبے کے لیے 18.44 فیصد، بجلی گھروں کیلئے 36.26 فیصد گیس کے نرخ بڑھانے کی تجویزہے۔ سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت 69 فیصد جبکہ کھاد کارخانوں کیلئے96 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔