تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:11

اسپیشل اولمپکس:پاکستان ہونہاروں نے مزید 4گولڈ میڈل جیت لئے

جنگ نیوز -
ایتھنز . . . . . ایتھنز میں جاری تیرہویں اسپیشل اولمپکس میں میڈلز جیتنا پاکستانی پلیئرز کی عادت بنتی جارہی ہے، آج پاکستان نے چار گولڈ میڈل سمیت مزید سات میڈلز اپنے نام کرلئے۔ اسپیشل اولمپکس کے ٹیبل ٹینس ایونٹ میں پاکستان کے ارسلان احمدنے گولڈ میڈل جیتا۔ ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کی بختاور گل نے لانگ جمپ میں تین اعشاریہ دو۔ صفر میٹر اونچی چھلانگ لگاکرطلائی تمغہ حاصل کیا، اسی کیٹیگری میں پاکستان کی عائشہ افتخار نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ایتھلیٹکس کے چارضرب سو میٹر ریلے میں پاکستان کی مینز ٹیم نے گولڈ جبکہ ویمنز ٹیم نے سلور میڈل جیتا۔ بیڈمنٹن مینز سنگل میں پاکستان کے سہیل احمد نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ باسکٹ بال فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم یو اے ای کے ہاتھوں شکست کے بعد سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.