2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:11
ماریا شراپوا کو شکست، پیٹراکووی ٹوا نے ومبلڈن ویمنز ٹائٹل جیت لیا
جنگ نیوز -
لندن . . . . . ومبلڈن ویمنز سنگلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کووی ٹووا نے روس کی ماریا شراپوا کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کرکیرئیرکا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ومبلڈن کے سینٹر کورٹ پر ہونیوالے ویمنز سنگلز فائنل میں پیٹرا کو وی ٹووا کی شاندار سروس اور گراؤنڈ شارٹس کا کوئی جواب روس کی ماریا شراپوا کے پاس نہ تھا۔ پیٹرا کووی ٹوا نے پہلا سیٹ 3۔6 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں ماریا شراپوا نے کچھ مزاحمت ضرور کی لیکن پیٹرا کووی ٹوامختلف موڈ میں دکھائی دیں ،جنہوں نے اس سیٹ میں بھی شراپووا کی ایک نہ چلنے دی۔ دوسرا سیٹ کویٹوا نے 4۔6 سے اپنے نام کرکے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔