2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:11
انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاہدآفریدی کی جادوئی پرفارمنس
جنگ نیوز -
لندن . . . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی انگلش کاونٹی چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے ، بوم بوم آفریدی پانچ میچز میں ہی اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ وکٹ ٹیکر جبکہ چمپئن شپ کے بھی ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے ہیں۔ہمشپائر کاؤنٹی چمپئن شپ کی نمائندگی کرنیوالے شاہد آفریدی اپنے بیٹ سے کمال نہیں دکھاسکے، لیکن ان کی جادوئی بولنگ حریف کھلاڑیوں کو پریشان کر رہی ہے ،مڈل سکس کیخلاف میچ میں انہوں نے چار اوورز میں سولہ رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شاہد آفریدی نے پانچ میچز میں بیاسی رنز دے کر تیرہ وکٹیں حاصل کرلی اور ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ پانچ میچز میں انہوں نے مجموعی طور پر تین میچو ں میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔