تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:22

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاوٴ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکار رہیں اور مارکیٹ میں12 ہزار5سوپوائنٹس کی سطح پر مزاحمت دیکھی گئی۔اس ہفتے کاروبار کا آغاز کا آغاز مثبت ہوا مگر مالی سال کے اختتام کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔ دوران ہفتہ انڈیکس بارہ ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا جو انیس جنوری 2011 کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔ اس ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار484 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اوسط کاروباری حجم چھ کروڑ شیئرز رہا۔ نمایاں کاروبار فاطمہ فرٹیلائزر کے شیئرز میں ہوا۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اس ہفتے 178 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار594 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ ہفتے بھی بارہ ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر مزاحمت دیکھی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.