2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:22
بجلی کا شارٹ فال2ہزار850میگاواٹ ہوگیا
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ملک میں پاور ہاؤسز کو تیل اور گیس کی فراہمی ابھی تک بحال نہیں ہو سکی جبکہ موسم میں بہتری اور بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار آٹھ سو پچاس میگا واٹ ہے، بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار پانچ سو بیس جبکہ طلب سولہ ہزار تین سو ستر میگا واٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہات میں چودہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ پیپکو کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو710 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار پینسٹھ میگا واٹ جبکہ تھرمل ایک ہزار چھ سو اکیانوے میگا واٹ ہے۔ آئی پی پیز سے چھ ہزار چھ سو چودہ میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔