تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:22

گزشتہ مالی سال کھانے پینے کی اشیاء 18فیصدمہنگی ہوئیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد . .. . . . گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 13.92 فیصد رہی اور کھانے پینے کی اشیا18 فیصد مہنگی ہوئیں۔ سیکریٹری شماریات آصف باجوہ نے اسلام آباد میں افراط زر کے اعدادوشمار پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال دال مونگ سب سے زیادہ 76.57 فیصد مہنگی ہوئی۔ ٹماٹر60 فیصد، مصالحے 43،پیاز 37 فیصد اورسبزیاں 32 فیصد مہنگی ہوئیں۔ چنے کی دال 31 فیصد، گھی 28 فیصد، خوردنی تیل 22 فیصدچینی27 فیصد اور دل ماش 28 فیصد مہنگی ہوئی۔ کپڑے اور جوتے12 فیصد، جلانے کی لکڑی اور ایندھن 15 فیصد، سواریوں کے کرائے 15 فیصد اور مکانوں کے کرائے 8 فیصد بڑھ گئے۔گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک تعلیم 7 فیصد، ادویات اور علاج 15 فیصد اورلانڈری 13 فیصد مہنگی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.