2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:44
آتش فشاں کی راکھ سے پریشان ارجنٹائن کیلئے برفباری لائی خوشی کا پیغام
جنگ نیوز -
بیونس آئرس . . . . . چلی کے آتش فشاں کی راکھ سے پریشان ارجنٹائن کے عوام کیلئے موسم کی پہلی برف باری خوشی کا پیغام لے آئی۔چلی کے آتش فشاں کی راکھ نے پڑوسی ملک ارجنٹائن میں بھی راکھ اور دھویں کے بادل کردئیے تھے،تاہم ملک کے جنوبی قصبے میں ہونیوالی برف باری نے سرمئی راکھ کو ڈھانپ لیا اور ہر چیز سفید چادر اوڑھے نظرآئی۔درختوں پرجمی برف نے نہایت خوبصورت سماں پیش کیا۔ سخت سردی اور موسم میں تبدیلی سے لوگ کافی خوش ہیں،جنہیں امید ہوگئی ہے کہ اب سیاح ایک بار پھر ان کے علاقے کا رخ کریں گے۔