تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:7

شہبازشریف کل لندن روانگی، الطاف حسین سے ملاقات کا امکان

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اتوار کو چار روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے،لندن میں قیام کے دوران شہبازشریف کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے وفد میں اقلیتی امور اور خزانہ کے صوبائی وزیر کامران مائیکل سمیت وزراء اور ارکان پنجاب اسمبلی بھی شامل ہیں۔ شہبازشریف لندن میں برطانوی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعلیٰ برطانوی حکام،سرمایہ کاروں اوراوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب میں توانائی،لائیواسٹاک اور انفرااسٹرکچرکے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے،جبکہ 5جولائی کو لندن میں پاکستانی اور بھارتی بزنس کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزازمیں منعقد کی جانیوالی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ اپوزیشن کی تشکیل کیلئے شہباز شریف کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات ہوسکتی ہے، تاہم یہ ملاقات سرکاری شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.