تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:18

این آئی سی ایل اسکینڈل:ظفر قریشی نے کیس کی تفتیش کا چارج سنبھال لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی تفتیش کا چارج دوبارہ سنبھال لیا جبکہ تفتیشی ٹیم کے دیگر ارکان کے تبادلوں کا معاملہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا ہے اور ظفر قریشی نے ڈی جی ایف آئی کو یہ تبادلے منسوخ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی نے تفتیش کا چارج سنبھالتے ہی اپنے ڈی جی کو خط لکھا ہے کہ این آئی سی ایل کرپشن کیس کی تفتیش کرنیوالی ٹیم کے دور دراز علاقوں میں کیے گئے تبادلے منسوخ کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ تبادلے بد نیتی کی بنیاد پر تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے کیے گئے ہیں اور ایسا کرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر قریشی نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط کی نقول سیکریٹری داخلہ اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی ارسال کر دی ہیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ان آٹھ افسران کے تبادلے حکومتی پالیسی کے تحت کیے گئے جس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں۔ کسی بھی حکومتی افسر کی ایک جگہ تعیناتی کا عرصہ تین سال ہوتا ہے جبکہ یہ آٹھ افسران چار سے پندرہ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایک ہی جگہ تعینات تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.