تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:26

کے ایس ای:اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں 37 فیصد کا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سودوں کی مالیت 79 کروڑ بیس لاکھ روپے رہی جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 21 کروڑ رو پے زائد ہے۔فیوچر کنٹریکٹس پراس ہفتے اوسط کاروباری حجم دو کروڑ دس لاکھ شیئرز رہا۔ نمایاں کاروبار پاکستان آئل فیلڈ ، اینگرو ، لکی سیمنٹ ، ایف ایف سی اور ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص میں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.