تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:26

کراچی:ڈچ سفیر کی نائن زیرو پر فاروق ستار سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . نیدرلینڈ کے سفیر نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کیاگیا۔ اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈ کے سفیر فوسٹ ری انٹجس( FOOST REINTJES) کی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات میں کنو رخالد یونس ، حیدر عباس ضوی اور خوش بخت شجاعت بھی موجود تھیں۔بعد ازاں نیدر لینڈ کے سفیر نے نوجوان طلباء طالبات ، وکلا اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان کوپائیدار جمہوریت کے فروغ ، دو نوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی استحکام کے فروغ کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.