2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:37
چاند نظر نہیں آیا،یکم شعبان المعظم پیرکو ہوگی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ماہ شعبان المعظم 1432 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا یکم شعبان 4 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اراکین رویت ہلال کمیٹی، محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ضیاء الدین خان، چیف اسپیس منیجر سپارکو غلام مرتضیٰ اور نیوی سے کمانڈر توفیق نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصہ سے چاند نظر آنے کی رویت موصول نہیں ہوئیں ۔لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم شعبان 1432 ہجری 4 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔