2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:37
چینی فائر فائٹرز نے دیوار میں پھنسے بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . چین میں بھی شاید آجکل گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے جبھی تمام بچے بڑے جوش و خروش سے چھپن چھپائی کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن چین میں اب بچوں کو انتباہ جاری کیا جارہا ہے کیونکہ گذشتہ دنوں میں کئی بچے دیواروں کے درمیان پھنس چکے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے فائر فائٹرز کی خدمات حاصل کرنی پڑیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ دنوں بھی پیش آیا جب چین کے صوبے ہونان میں پانچ سالہ بچہ چھپن چھپائی کھیلتا ہوا دو دیواروں کے درمیان پتلی سے جھری میں پھنس گیا۔پھر کیا تھا ایک بار پھر فائر فائٹرز کو مدد کی درخواست بھیج دی گئی جنہوں نے کلہاڑیوں اور ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار توڑ کر اس بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔