تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:28

پاکستان کو دہشتگردی ،کمزور معیشت کے چیلنجز کا سامنا ہے، مارک گراس مین

جنگ نیوز -
سینٹ لوئی…افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراس مین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اورمعیشت جیسے دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،جس کے لیے امریکا اور پاکستان دونوں کو تعاون کر نا ہو گا۔افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراس مین نے سینٹ لوئی میں جاری امریکی ڈاکٹرز کی تنظیم اپنا کے سالانہ عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اورمعیشت جیسے دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔جس کے لیے امریکا اور پاکستان دونوں کو تعاون کر نا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انٹیلی جنس اداروں ،عسکری قیادت اور سیاسی قیادت سے مفید اور کامیاب مذاکرات ہوئے۔5جولائی کو مذاکرات کیلئے آنے والا وفد متعدد امور پر دوٹوک اور تفصیلی گفتگو کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے 19ہزار سے زائد پاکستانیوں کو شہید کیا ہے جس کیلئے پاکستان انتہائی احترام کا مستحق ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.