تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:14

دھابیجی سے کراچی کو پانی سپلائی کرنیوالی پائپ لائن پھٹ گئی

جنگ نیوز -
کراچی…ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن بیک پریشر کی وجہ سے پھٹ گئی۔ وارٹر بورڈ ذرائع کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 9 پائپ لائنوں کے ذریعے کراچی کو 630 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو70 ملین گیلن پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، تاہم دیگر 8 لائنوں سے اب بھی کراچی کو پانی کی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔ واٹربورڈ حکام کے مطابق متاثرہ لوہے کی پائپ لائن بوسیدہ ہوچکی ہے جسے 1972 میں بچھایا گیا تھا۔ مذکورہ پائپ لائن اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کے بیک پریشر سے پھٹ چکی ہے۔ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لئے کراچی سے مشینری منگوالی گئی ہے اگلے 24 گھنٹے تک پائپ لائن کی مرمت کے بعد کراچی کو معمول کے مطابق پانی کی سپلائی شروع کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.