3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:14
کھانا پکانے والے روبوٹس کا نیا سوفٹ وئیر ، غلطیوں کو سدھار سکیں گے
جنگ نیوز -
میونخ…جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سائنس کی دنیا میں روزنت نئے تجربات کیے جارہے ہیں اور ہر چیز کو بہتر سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ایسا ہی کچھ کچن میں کھانا پکانے والے روبوٹس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔جرمنی کے شہر میونخ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے محققین نے کچن مین کھانا تیار کرنے والے روبوٹس کی غلطیوں کو سدھارنے کے لیے ایک نیا سوفٹ وئیر تیار کرلیا ہے۔ کھانا پکانے کی منفرد صلاحیتوں کے حامل یہ روبوٹس انسانوں کی طرح اب اپنی غلطیاں ٹھیک کرسکیں گے۔ اس نئے سوفٹ وئیر کے تحت نہ صرف کھانا پکانے والے روبوٹس کو یہ اندازہ ہوسکے گا کہ ان کے کس عمل کے کیا نتائج ہوں گے اور اس میں بہتری کیسے لائی جاسکے گی۔