تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:24

افغانستان میں فوج کورسدکی فراہمی کیلئے وسط ایشیاکے روٹ میں وسعت

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے باعث افغانستان میں فوج کو رسد کی فراہمی کیلئے وسط ایشیا کے راستے کووسعت دے گااوراپنا روٹ پاکستان سے وسط ایشیائی ملکوں کومنتقل کردے گا۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں پینٹاگان حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں فوجی رسد کے روٹ کو تبدیل کردیا ہے اور پاکستان کے بجائے وسط ایشیا کے راستے رسد فراہم کی جارہی ہے۔ 2009 میں نوے فیصدرسد کراچی کی بندرگاہ سے چمن اوردیگر پہاڑی علاقوں کے راستے افغانستان پہنچائی جاتی تھی تاہم رواں برس کے آخرتک سترفیصد رسد کی سپلائی وسط ایشیائی ملکوں کے ذریعے کی جانے لگے گی۔اخبار کے مطابق امریکی حکومت ازبکستان اورقازقستان سمیت دیگر ملکوں سے رسد کی فراہمی کیلئے معاہدوں کووسعت دے رہی ہے اوراس وقت چالیس فیصد فوجی رسد ان ملکوں کے راستے ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.