3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:5
سینئر صحافی عرفان صدیقی کا دورہ جاپان،مختلف تقریبات میں شرکت کرینگے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…نمائندہ جنگ …سینئر صحافی اور معروف تجزیہ نگار عرفان صدیقی مسلم لیگ ن جاپان کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے بتایا کہ اپنے دورہ جاپان میں عرفان صدیقی پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے اور جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاسی صورتحال سے آگاہ بھی کریں گے ، دوسری جانب صحافیوں کی معروف تنظیم جاپان انٹرنیشنل پریس کلب سینئر صحافی عرفان صدیقی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں عرفان صدیقی کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ بھی دیا جائے گا،جبکہ تقریب میں عرفان صدیقی جاپان میں مقیم پاکستانی و بین الاقوامی صحافیوں کو خصوصی لیکچر بھی دیں گے، اپنے دورہ جاپان میں عرفان صدیقی ہیروشیما،ناگاساکی سمیت کئی اہم شہروں کا دورہ بھی کریں گے ۔