تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:5

کیمپ ڈیوڈکے قریب چھوٹے مسافرطیارے کی پروازنے کھلبلی مچادی

جنگ نیوز -
واشنگٹن… امریکی صدرکی رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کے قریب چھوٹے مسافر طیارے کی پروازنے کھلبلی مچادی۔امریکی فضائیہ کے ایف 15 طیارے نے مسافر طیارے کو اتار لیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر اوباما آج کل کیمپ ڈیوڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں ہفتے کے روز ایک چھوٹامسافر طیارہ دوپہرایک بجکربیس منٹ پرکنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے غلطی سے کیمپ ڈیوڈ کے حساس علاقے میں داخل ہوگیا۔جس پرامریکی فضائیہ فوری حرکت میں آگئی اورایک ایف پندرہ لڑاکاطیارے نے مسافرطیارے کو گھیر کر نزدیکی ایرپورٹ پر اتارا لیا،ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈکے بیان کے مطابق مسافرطیارہ کیمپ ڈیوڈ سے چھ میل دورتھا جونوفلائی زون ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.