3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:17
لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات نہیں ہورہی،شہبازشریف
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔ روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا لندن میں ان کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں کہا وہ دورہ کے دوران برطانوی قیادت سے ان کی تعلیم ، صحت پنجاب میں ترقیاتی پورگرامز کے حوالے سے بات ہوگی ، ان کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ سے دو طرفہ تعلقات مستحکم ہوں اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں بہتری آنے کی امید ہے۔