تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:39

تھائی لینڈ انتخابات،اپوزیشن پارٹی پوئے تھائی کو واضح برتری

جنگ نیوز -
بنکاک...تھائی لینڈ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے،ایگزٹ پول کے مطابق حزب اختلاف کی رہنما ینگ لوک شینا واترا کی پیو تھائی پارٹی پانچ سو میں سے313پارلیمانی سیٹوں کے ساتھ لیڈ کررہی ہے۔تھائی لینڈ میں پانچ سال بعد ہونے والے عام انتخابات میں چار کروڑ چھتیس لاکھ افراد ووٹ ڈال رہے ہیں۔42 سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں جبکہ حکمران ڈیموکریٹس کے وزیراعظم ابھیجیت وجے جیوا اور حزب اختلاف کی رہنما یینگ لوک شینا واترا کی پیو تھائی پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔بنکاک کی سوآن دوسیت یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے ایگز پول کے مطابق پیو تھائی پارٹی نے الیکشن جیت لیا ہے۔وزیراعظم ابھیجیت وجے جیوا کی ڈیموکریٹک پارٹی کو پانچ سو میں سے صرف 152 نشستوں پر کامیابی حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ملک بھر میں سیکورٹی کے لیے ایک لاکھ ستر ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن پہنچی، صبح ہی سے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالنے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔وزیراعظم ابھیجیت اپنی فیملی کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے،انتخابات میں سابق وزیراعظم تھاکسن شناوتراکی 44 سالہ بزنس وومن بہن کوپسندیدہ قرار دیاجارہا ہے۔تھائی عوام کو جہاں انتخابات سے بہت امید یں وابستہ ہیں، وہیں ان کو یہ ڈر بھی ہے کہ ہارنے والوں کی جانب سے احتجاج پر گڑبڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوسکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.